پاکستانتازہ ترین

آزادکشمیر: مہنگی بجلی کیخلاف احتجاج، تصادم میں متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی

آزادکشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس میں تصادم ہوگیا، فائرنگ سے ایک اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف میرپور سے مظفر آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مختلف اضلاع میں آج دوسرے روز بھی مکمل اور جزوی ہڑتال کی گئی۔

مختلف شہروں سے مظفرآباد جانے والے قافلوں کوآج بھی جگہ جگہ پولیس کا سامنا رہا، کوٹلی،نکیال اور میرپور میں مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔ مظاہرین نے رکاوٹیں توڑ دیں، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوتی رہیں۔

میرپور میں مظاہرین کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔کوٹلی میں پولیس کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین اور مظاہرین کی فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے مجسٹریٹ سمیت متعدد شہریوں کی گاڑیوں کو آگ بھی لگائی۔

کوٹلی میرپور روڈ پر مظاہرین نے پولیس اہلکار کو پہاڑی سےکھائی میں پھینک دیا۔

ادھرگرفتاری سے بچنے کے لیے ایک نوجوان نے دریائے نیلم میں چھلانگ لگادی، جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کوٹلی میں 40 زخمی لائےگئے جن میں سے 12 پولیس اہلکار اور 28 مظاہرین شامل ہیں، جب کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ ان کے 36 افراد زخمی ہیں اور 60 افراد حراست میں لیےگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker