پاکستانتازہ ترین

مٹیاری : مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم 5 افراد جاں بحق

مٹیاری میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق 5 افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مٹیاری اور حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ مٹیاری قومی شاہراہ پر حادثہ پیش آ گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کوچ ڈرائیور ملک یوسف، میر ہادی، کاشف علی، ام حسیبہ شامل ہیں۔

کوچ اور ٹرالر کے حادثے میں زخمی ہونے والوں میں شہزاد، محمود، حسن، اجمل، محمد راشد اور دیگر شامل ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مٹیاری قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے پراظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker