پاکستانتازہ ترین

آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی خریداری قیمت کے تعین کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرادی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں آئندہ مالی سال کے لیے بجلی خریداری قیمت کا تخمینہ 3ہزار 580 ارب روپے تک لگایا گیا ہے۔

بجلی خریداری قیمت کا یہ تخمینہ رواں مالی سال سے 300ارب زیادہ ہے، رواں مالی سال کے لیے بجلی خریداری کا یہ تخمینہ 3ہزار 280ارب روپے تھا ۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر حتمی فیصلہ نیپرا 23 مئی کو سماعت کے بعد کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker