یا نصب کروانا مزید آسان ہو گیا، عوام میں شمسی توانائی کے استعمال کا رجحان بڑھ گیا۔ نیشنل گریڈ سے بجلی کی خریداری میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جس کے بارے میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو آگاہ کر دیا۔
نیپرا کو جمع کروائی گئی دستاویز کے مطابق مارچ میں بجلی کی کھپت میں مجموعی طور پر 7.5 فیصد کمی ہوئی بجلی کا سب سے کم استعمال گھریلو صارفین نے کیا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین نے مارچ میں 11.3 فیصد بجلی کم استعمال کی جبکہ بلک صارفین نے مارچ میں بجلی کا 34.5 فیصد استعمال کم کیا اسی طرح صنعتی صارفین نے بھی 4.5 فیصد بجلی کم استعمال کی ہے۔
فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی
دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر اب تک 60 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ سولر پینل سسٹم کی تنصیب اب گزشتہ سال کی نسبت 65 فیصد کی بچت کے ساتھ ممکن بنائی جاسکتی ہے۔
رواں ماہ قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ہے، جنوری میں سولر پینل کی فی واٹ قیمت گزشتہ سال 120 روپے سے کم ہو کر 55 روپے ہو گئی تھی، جبکہ اب قیمتوں میں مزید 25 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے اور اب فی واٹ قیمت 37 روپے ہو گئی ہے۔



