پاکستانتازہ ترین

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ پاکستان کے قرض اور ذمہ داریوں کے حجم میں 12 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان کے قرض اور ذمہ داریوں کے حجم میں 12 فیصد اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی2022 سےمارچ 2023 تک قرض اور ذمے داریوں کاحجم 72ہزار 440 ارب روپے تھا جب کہ جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک قرض میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کا بتانا ہےکہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان کا قرض اور ذمہ داریوں کا حجم 80 ہزار 862 ارب روپے ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے ذمے آئی ایم ایف کا قرض گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 176 ارب روپے تھا جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران یہ قرض بڑھ کر 351.7 ارب روپے ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker