پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت کا زیادتی کی سزا 10 سے 15 سال تک بڑھانے کی تجویز پر غور

لاہور: پنجاب حکومت نے بچوں سے زیادتی اور ملازمین پر تشدد کے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبے بھر میں امن وامان سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب نے امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں زیادتی کی سزا 10 سے 15 سال تک بڑھانے کی تجویز کا جائزہ، اجتماعی زیادتی، بچوں سے زیادتی اور ملازمین پر تشدد کے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پولیس کیلئے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔

اجلاس میں پولیس کو ڈرون اور دیگر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کرائم کو ختم کرنے کیلئے پولیس کو پورے وسائل مہیا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker