پاکستانتازہ ترین

آٹا، ٹماٹر، پیاز، لہسن، پیٹرول اور ڈیزل سمیت 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی

گزشتہ ہفتے گندم کا آٹا، ٹماٹر، پیاز، لہسن، پیٹرول اور ڈیزل سمیت 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مہنگائی 10.1 فیصد کی کمی کے ساتھ سالانہ بنیاد پر 21.22 فیصد کی سطح پر آگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 16 کے دام کم ہوگئے۔

اس دوران 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 1.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

سالانہ بنیاد پر مہنگائی 21.22 فیصد کی سطح پر آگئی۔ ٹماٹر، پیاز، لہسن، گندم آٹا، کیلے، چاول، سرخ مرچ، دال مسور سستی ہوئی۔ گزشتہ ہفتے پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔ البتہ آلو، بیف، مٹن، دال چنا، انڈے، چکن، کپڑے اور لکڑی کے نرخ بڑھ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 27 روپے کی کمی آئی۔ پیاز کی فی کلو قیمت 27 روپے سے زیادہ کی کمی آئی۔ ایک ہفتے میں لہسن فی کلو 46 روپے تک سستا ہوا۔

گزشتہ ہفتے آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 28 پیسے کا اضافہ ہوا۔ بیف 10 روپے تک اور مٹن 20 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا۔ دال چنا فی کلو 3 روپے تک اور انڈے فی درجن 2 روپے تک مہنگے ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker