پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ایک ماہ کے دوران بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں ایک ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اتنا اضافہ پہلی بار ہوا، آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 62.3 فیصد اضافہ ہوا۔
شزہ فاطمہ نے بتایا کہ جولائی 2023 سے اپریل 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.593 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں آئی ٹی برآمدات 2.135 ارب ڈالرز تھیں۔
وزیر مملکت کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں یہ اضافہ وزیراعظم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیے مزید اقدامات جاری ہیں، امید ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔



