پاکستانتازہ ترین

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، لاء افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے پر ہیں، جس کے سبب جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس کے بعد منصور علی شاہ سینئرترین جج ہیں تاہم وہ بھی بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، لہٰذا جسٹس منیب اختر نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker