پاکستانتازہ ترین

لاہور میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن نجف کالونی میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا ۔

پولیس کے مطابق نجف کالونی کا شعیب منی چینجر سے اپنے والد کے لیے ریال لے کر گھر کی دہلیز پر پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکو آدھمکے اور اسے لوٹنے کی کوشش کی ۔

تاہم شعیب نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اس کی ٹانگ میں گولی مار دی ، گولی کی آواز سن کر اس کے والد فاروق باہر نکلے تو ڈاکوؤں نے ان پر بھی گولی چلادی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

مقتول نے صبح فریضہ حج کیلئے سعودی عرب جانا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker