چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی ایرانی صدر کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے ایران پہنچ گئے ، وزیر اعظم شہبازشریف کل جائینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف کل ایران جائیں گے،وزیراعظم ایرانی صدر کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے،وزیراعظم ایران سے دبئی روانہ ہوں گے ۔
قبل ازیں یوسف رضا گیلانی نے ایران کے سفارت خانے کا دورہ بھی کیا،ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر کے افسوسناک انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔



