پاکستانتازہ ترین

علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر

صدر مملکت نے معروف مذہبی سکالر علامہ ڈاکٹرمحمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کاچیئرمین مقررکردیا ہے۔

وزارت قانون وانصاف نے ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔یاد رہے ڈاکٹرراغب حسین نعیمی اس وقت کئی پوزیشن پرخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی لاہور میں معروف دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اورمتحدہ علما بورڈ پنجاب کے چیئرمین ہیں ، آپ پنجاب زکوةٰ کونسل کے ممبر بھی رہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ آپ قرآن بورڈ پنجا ب اورمرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور اورزرعی یورنیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکٹ کے ممبر ہیں۔آپ نے دینی تعلیم دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہورسے حاصل کی ہے۔

ڈاکٹر راغب نعیمی گورنمنٹ کالج کے گریجویٹ ہیں، وہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ اور اسلامی معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker