پاکستانتازہ ترین

بنوں:گھریلو تنازع پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق، خاتون زخمی

بنوں میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے باعث 4 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بنوں سٹی میں محلہ قادری چیئرمین میں آئے روز چھوٹے بھائی کا جھگڑا رہتا تھا۔ اسی سلسلے میں آج ان کے تین ماموں پشاور سے صلح کرانے آئے تھےکہ فیصلہ کیا گیا کہ چھوٹے بھائی کو علیحدہ کردیا جائے۔

اسی اثنا میں تلخ کلامی ہوئی جس پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چچا اور تین ماموں موقع پر جاں حق ہوگئے جب کہ چچی زخمی ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker