پاکستانتازہ ترین

حکومت نے کھاد فیکٹریوں کیلئے گیس پر سبسڈی ختم کرنیکی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے کھاد کے کارخانوں کے لیے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اتفاق رائے سے کھاد فیکٹریوں کوملنے والی سبسڈی مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کھاد کے کارخانوں کو اس وقت 217 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی مل رہی ہے ، کارخانوں کو 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت پر گیس سپلائی کی جارہی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ کھاد کارخانوں کو سبسڈی دینے سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کے بعد کارخانوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمت 1814 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی ، حکومت کسانوں کو برائے راست سبسڈی فراہم کرنے کا ارداہ رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker