پاکستانتازہ ترین

لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج ، مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر بجلی بحال کر دی

پشاور میں لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر خود بجلی بحال کر دی۔

شہریوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کی قیادت میں ہزارخوانی گرڈ اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا ، احتجاج کے دوران علاقہ عمائدین اور دیگر رہائشی گرڈ اسٹیشن کے اندر گئے اور خود بجلی بحال کر دی۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کا کہنا تھا کہ تمام فیڈرز جا کر بجلی بحال کرائیں گے، علاقہ عمائدین گرڈ اسٹیشن میں بجلی بحال رکھیں گے، ہماری بجلی بند ہو گی تو سب کی بجلی بند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں 8 ماہ بعد میٹر لگایا جاتا ہے اور 80 ہزارکا بل بھیج دیا جاتا ہے، کل شیخ محمدی فیڈر بند کروں گا تواسلام آباد تک فیڈر بند ہو جائیں گے۔

ادھر پیسکو کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایم پی اے فضل الہٰی نے مظاہرین کے ہمراہ پیسکو رحمن بابا گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کیا ، مظاہرین نے زبردستی 9 فیڈرز آن کرائے جو ہائی لاسز فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں، ان فیڈرز پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لاسز 80 فیصد سے زائد ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker