پاکستانتازہ ترین

شاہ محمود قریشی کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے شاہ محمود قریشی کو تفتیش کیلئے 5 جون کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی جائے، پولیس نے شاہ محمود قریشی سے تفتیش کرنی ہے،
تفتیشی کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات جاری کیے۔

ملزم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ تمام مواد فرانزک لیب بھیجوا دیا گیا ہے،پراسکیوشن نے شاہ محمود قریشی کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker