صوبائی دارالحکومت لاہور میں خاتون اپنے 4کمسن بچوں کو چھو ڑ کر چلی گئی،بچوں میں 3 بیٹیاں اور1 بیٹا شامل ہے،بچے سڑک پر لاوارث پڑے رہے،مقامی افراد نے بچوں کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں اتوار کی شام والدہ اپنے چار کمسن بچوںجن میں سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر 6 ماہ جبکہ بیٹے کی عمر 4 سال ہے ان کے ہمراہ آئی اور کچھ دیر بچوں کے ساتھ رہنے کے بعد اچانک بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی ۔
بچے گریٹراقبال پار ک میں اپنی والدہ کو تلاش کرتے کرتے سڑک پر نکل آئے اور پریشان حال کھڑے رہے ۔مقامی افراد نے کمسن بچوں کو سڑک پر لاوارث کھڑے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس کا کہنا تھا کہ بچوں نے اپنا رہائشی علاقہ رائے کوٹ بتایا ہے ۔
پولیس کو دئیے گئے بیان میں چار سالہ بیٹے کا کہنا تھا کہ والد اور والدہ میں روز لڑائی جھگڑے ہوتے تھے اور والد میری والدہ پر تشدد کرتے تھے ۔
پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سے والد ہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل گھریلو جھگڑے کے باعث بنوں میں فائرنگ کے باعث 4 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق بنوں سٹی میں محلہ قادری چیئرمین میں آئے روز چھوٹے بھائی کا جھگڑا رہتا تھا۔ اسی سلسلے میںگزشتہ دنوںان کے تین ماموں پشاور سے صلح کرانے آئے تھے کہ فیصلہ کیا گیا کہ چھوٹے بھائی کو علیحدہ کردیا جائے۔
اسی اثنا میں تلخ کلامی ہوئی جس پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کردی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چچا اور تین ماموں موقع پر جاں حق ہوگئے جب کہ چچی زخمی ہوگئی تھی۔جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا جس کی تلاش جاری تھی۔



