پاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں گندم کی خریداری اب تک شروع نہ ہوسکی

بلوچستان میں گندم کی خریداری تین ہفتے بعد بھی شروع نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث پہلے سے مشکلات کا شکار کسان مزید پریشان ہیں۔

صوبائی محکمہ خوراک نے گندم خریداری پراجیکٹ کے ڈائریکٹرکی متنازع تعیناتی اور بار دانےکی تقسیم کو تاخیر کی وجہ قرار دیا ہے۔

چیف سیکرٹری آفس کے مطابق گندم خریداری کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی قواعد کے خلاف ہوئی ہے، انہیں فوری ہٹانےکے لیے احکامات دے دیے ہیں۔

خیال رہےکہ حکومت بلوچستان نے 6 مئی کو کسانوں سے 5 لاکھ بوری گندم خریداری کی منظوری دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker