پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد سے راولپنڈی آنے والی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

اسلام آباد کے مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی آنے والی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پرگرین لائن کا انجن پٹری سے اترگیا، پلیٹ فارم نمبر 2 کے سامنے ریلوے انجن کے دوپہیے پٹری سے اترگئے۔

گرین لائن کو راولپنڈی سےکراچی کے لیے 3:45 پر روانہ ہونا تھا تاہم ٹرین تاخیر کا شکار ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے پٹری سے اترنےکے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا، ریلوے ٹریک کی بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker