پاکستانتازہ ترین

لاڑکانہ میں دو گروہوں نے دن دیہاڑے قانون کی دھجیاں اڑا دیں

لاڑکانہ میں دو گروہوں نے دن دیہاڑے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

دو گروہوں کے مابین فائرنگ سے علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، مبینہ طورپر راکٹ لانچر بھی استعمال کیے گئے،لوگ گھروں میں چھپ کر جان بچانے پر مجبور ہوگئے۔

رتو ڈیرو کا علاقہ مسلسل فائرنگ سے نو گو ایریا بن گیا۔ تمام بازار بند اور سڑکیں سنسان ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق جلبانی اور ویسر قبائل دو دن سے ایک دوسرے پر حملے کر رہے تھے۔

فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ دونوں گروہوں کے 40افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

صوبائی وزير داخلہ ضیا لنجار نے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker