پاکستانتازہ ترین

عدت نکاح کیس: فریقین کو نوٹس جاری، عدالت نے اپیلوں پر 25 جون کو دلائل طلب کرلیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کیس پر اپیلوں کی سماعت 25 جون کو ہو گی۔

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزاوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت مکمل کرلی تھی۔

تاہم خاور مانیکا کے اعتراض پرجج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔

ہائیکورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت میں منتقل کیا تھا۔

جج کی درخواست منظور، ہائیکورٹ نے عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کردیا

اب ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی، خاورمانیکا اور پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیلوں پر 25 جون کو دلائل طلب کرلیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker