پاکستانتازہ ترین

پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا مشترکہ آپریشن، منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سمندر میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق مشترکہ انسداد منشیات آپریشن میں پی ایم ایس ایس ژوب نے شمالی بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات ضبط کر لی۔

بیان میں کہا گیا کہ ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے۔

یہ گزشتہ 10 دنوں میں پاک بحریہ کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف تیسری بڑی کارروائی ہے۔

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے سمندری راستوں کی کڑی نگرانی کے لیے مستقل موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب مشترکہ انسداد منشیات آپریشن پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker