پاکستانتازہ ترین

لاہور کے علاقے کرول گھاٹی کے نزدیک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

لاہور کے علاقے کرول گھاٹی کے نزدیک فیکٹری میں آگ لگ گئی آگ لگی، آتشزدگی سے فیکٹری میں رکھے تھنر اور کیمیکل کے ڈرم پھٹنے کے بعد شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

ریسکیو کے مطابق لاہور میں رنگ روڈ کے قریب کرول گھاٹی میں واقع ایک پینٹ فیکٹری میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو 1122 کی 10 سے 12 گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

ریسکیو کے مطابق رنگ روڈ کے قریب پینٹ فیکٹری میں آگ رات ساڑھے 10 بجے لگی جس کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

ریسکیو کا کہنا تھا کہ 6 کنال پر قائم پینٹ فیکٹری میں آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، کیمیکل کے ڈرم دھماکوں سے پھٹتے رہے جس سےعلاقے میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے قریب آبادی نہ ہونے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اہل علاقہ کے مطابق آگ سے متاثرہ فیکٹری میں تیار ہونے والا کیمیکل مقامی فیکٹریوں کو بھی سپلائی کیا جاتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker