پاکستانتازہ ترین

صدر مملکت نے پرنس رحیم آغا خان کو ’نشانِ پاکستان‘سے نواز دیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پرنس رحیم آغا خان کو ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازا گیا ہے۔

پرنس رحیم آغا خان کو نشان پاکستان دیے جانے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

پرنس رحیم آغا خان قابل تجدید توانائی، مائیکرو فنانس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبوں کا جائزہ لینے، سرکاری حکام اورآغا خان ڈیولپمنٹ نیٹورک کے عہدیداروں کے علاوہ اسماعیلی برادری کے دیگر رہنماؤں سے ملاقاتوں کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔

نشانِ پاکستان حاصل کرنے پر پرنس رحیم نے کہا کہ انہیں آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک، اپنے ساتھیوں، عملے اور دیگر بہت سے رضاکاروں کی جانب سے یہ اعزاز قبول کرنے پر بے حدفخر ہے، انہوں نے خودکو نشان پاکستان سے نوازے جانے پر صدر پاکستان اور حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker