پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز

پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔

پی ٹی اے نے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اظہار دلچسپی مانگ لیا،انٹرنیشنل کنسلٹنٹ پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کیلئے رپورٹ تیار کرے گا۔

پی ٹی اے نے کنسلٹنٹ کی خدمات کیلئے ٹی او آرز بھی جاری کردیئے،انٹرنیشنل کنسلٹنٹ انڈسٹری اور ٹیلی کام آپریٹرز کیساتھ مشاورت کرے گا۔

کنسلٹنٹ عالمی معیار کے مطابق اسپیکٹرم کی ریلیز کے حوالے سے میکنزم تیاراور فی میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی قیمت کا روپے اور ڈالر میں تعین کرے گا۔

علاوہ ازیں کنسلٹنٹ اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے آسان ادائیگی پلان بھی ترتیب دے گا،کنسلٹنٹ پی ٹی اے کو اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے پالیسی سفارشات دے گا۔

کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی حکومت فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker