پاکستانتازہ ترین

فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز : پاکستان فٹبال ٹیم کی آخری میچ میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

پاکستان فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے آخری میچ میں شرکت خطرے میں پڑ گئی۔

پاکستان اور تاجکستان کا میچ 11 جون کو دوشنبہ میں شیڈولڈ ہے ، تاہم قوم فٹبال ٹیم کو تاجکستان روانگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی ٹیم نے فیصل آباد سے براستہ دبئی دوشنبہ جانا تھا لیکن نجی ائیرلائن کی پرواز دو بار تاخیر کے بعد منسوخ ہو گئی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی ائیرلائن سے چارٹرڈ پرواز کیلئے رابطہ کیا لیکن چارٹرڈ پرواز کا حتمی فیصلہ قومی ائیر لائن کی اجازت سے مشروط ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker