پاکستانتازہ ترین

قومی اقتصادی کونسل نے 1500 ارب کےترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

قومی اقتصادی کونسل نے مالی سال بجٹ 2024-25ء کیلئے پندرہ سو ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی۔

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر حکام نے 1500 ارب کےترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی،اگلے مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کی گئی ۔

قومی اقتصادی کونسل دستاویز ات کے مطابق 1500 ارب کےترقیاتی بجٹ میں سے 100 ارب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے خرچ کرےگی ،قومی اقتصادی کونسل نے5 سالہ منصوبہ بندی کی بھی منظوری دیدی،5سالہ پلان کے تحت مالی سال 2029 تک شرح نمو 6 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کی گئی۔

قومی اقتصادی کونسل کی جانب سےآئندہ پانچ سال میں معاشی ترقی کا ہدف اوسطا 5.1 فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی۔

آئندہ مالی سال بجٹ میں زراعت کی گروتھ کا ہدف 2 فیصد رکھنےجب کہ صنعتی گروتھ کا ہدف 4.4 فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker