پاکستانتازہ ترین

سندھ حکومت ملکی و غیر ملکی 1341 ارب روپے کی مقروض نکلی

کراچی: سندھ حکومت رواں مال سال کے دوران ملکی و غیر ملکی قرضوں کا حجم ایک ہزار 341 ارب تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت پر ملکی و غیرملکی قرضوں میں مالی سال 24-2023 کے دوران 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی (مقامی و غیرملکی) قرضوں کی مالیت ایک ہزار 57 ارب روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 341 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

مالی سال 24-2023 کے دوران ملکی و غیرملکی قرضوں میں 325 ارب روپے کے نئے قرضوں کا اضافہ ہوا جبکہ 41.65 ارب روپے کے قرضے ادا کیے گئے۔

آئندہ مالی سال کی بجٹ دستاویزات کے مطابق مختلف ڈونرز ایجنسیوں اور جاپان سے لیے گئے غیرملکی قرضوں میں مالی سال 24-2023 کے دوران 325 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ سندھ حکومت نے 40 ارب روپے کے غیرملکی قرضے ادا کیے۔

دستاویز کے مطابق مالی سال کے اختتام تک مجموعی غیرملکی قرضوں کا حجم 1328.9 ارب روپے پر آگیا۔

اس دوران حکومت نے مقامی قرضے نہیں لیے تاہم ایک ارب 48 کروڑ روپے مقامی قرض کے ادا کیے۔ جس سے مقامی قرضوں کا حجم 13ارب 73کروڑ روپے سے کم ہوکر 12 ارب 24 کروڑ روپے کی سطح پر آگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker