پاکستانتازہ ترین

سعودی حکام نے عمرہ ویزے جاری کرنا شروع کردئیے

سعودی وزارت حج وعمرہ نے بعد از حج سیزن کے لیےعمرہ ویزے جاری کرنا شروع کر دیے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کےمطابق عمرہ ویزوں کا اجراء بدھ کو مناسکِ حج کے اختتام کے بعد کیا گیا، سعودی وزارت حج وعمرہ نےعازمینِ حج کی آسانی کے لیے 23 مئی سے ایک ماہ کے لیے نسک ایپ کے ذریعےعمرہ پرمٹ جاری کرنا بند کردیے تھے۔

اس عرصے کےدوران تمام قسم کے وزٹ ویزا ہولڈرز کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

سعودی وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ عمرہ ویزے کے اجراء کی بحالی سے عمرہ زائرین کی آمد کو ہموار کیا جائے گا۔

وزارت زیادہ سے زیادہ زائرین کو ایڈجسٹ کرنے اور ان کی ضروریات اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker