پاکستانتازہ ترین

نیپرا نے بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز حکومت کو بھجوا دی

نیپرا نے یکم جولائی سے گھریلو بجلی صارفین کے لیے ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز کی تجویز وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مجوزہ فکسڈ چارجز بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف پانچ روپے بہتر پیسے فی یونٹ میں شامل ہیں۔ نیپرا کی جانب سے تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئیں ہیں تاہم حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کا ہوگا۔

نیپرا ذرائع کے مطابق ماہانہ تین سو ایک سے چار سو یونٹ استعمال پر دو سو روپے فکس چارجز لگیں گے۔ ماہانہ چارسو ایک پانچ سو یونٹ بجلی استعمال پر چار سو روپے کے فکس چارجز شامل ہیں۔ ماہانہ چھ سو ایک سے سات سو یونٹ استعمال پر فکس چارجز آٹھ سو روپے ہوں گے۔ ماہانہ سات یونٹ سے زائد استعمال پر ایک ہزار روپے فکس چارجز لیے جائیں گے۔ بنیادی ٹیرف کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی درخواست آنے کے بعد ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker