پاکستانتازہ ترین

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 22 دہشتگرد گرفتار

لاہور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے 22 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مظفرگڑھ، اٹک، ننکانہ صاحب اور بہاول نگر سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں جن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اور القاعدہ کا ایک دہشتگرد گرفتار کیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی حکام کا بتانا ہے کہ مجموعی طور پر 22 دہشتگرد گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے دھماکا خیزمواد، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردمختلف مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker