پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں پولیس مقابلہ ، 3 کار لفٹر ہلاک ، ساتھی خاتون زخمی حالت میں گرفتار

اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 کار چور ہلاک ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 رکنی کار لفٹر گروہ مری سے اسلام آباد داخل ہو رہا تھا ، ناکہ بندی کرنیوالی پولیس کو دیکھتے ہی کار سوار چوروں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 کار چور ہلاک ہو گئے جبکہ ساتھی خاتون کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کار لفٹروں سے لاہور سے چوری شدہ گاڑی ، اسلحہ اور متعدد گاڑیوں کی نمبرز پلیٹیں برآمد کر لی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker