پاکستانتازہ ترینکھیل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ چیمپئنز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی دعوت پر پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے،صہیب مقصود نے 64 اور شعیب ملک نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ مصباح الحق نے 23 اور عبدالرزاق نے 20 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ چیمپئنز کی ٹیم 117 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

فل مسٹرڈ 30 اور کیون اوبرائن 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہے۔

پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سعید اجمل نے 3 اور عبدالرزاق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یوں پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی۔گرین شرٹس ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker