پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا ایران کے نو منتخب صدر کو ٹیلیفون، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون کرکے صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبار کباد دی ہے۔

گزشتہ دنوں ایران کے صدارتی الیکشن میں مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کی۔

ایرانی صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے (رن آف) میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ لے کر نئے صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل رجعت پسند سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ لے سکے۔

صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو فون کرکے مبارک باد دی اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران مشترکہ تاریخ، عقیدے، ثقافت اور روایات کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےلیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker