پاکستانتازہ ترین

اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا کیس، 6 ملزمان کی ضمانت منظور

سانگھڑ کی عدالت نے اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے کیس میں 6 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

سانگھڑ میں ایڈیشنل سیشن جج ون نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کی صمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزمان کو دو، دولاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان میں دریا خان شر، جعفرجٹ، عابد شر، عبدالشکور شر، گل بیگ لاشاری اور رستم شر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سانگھڑ میں سنگ دل وڈیرے نے اپنے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔ وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹ پر تشدد کیا پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو تیز دھار آلے سے اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker