پاکستانتازہ ترین

سی ٹی ڈی کراچی کا محرم الحرام میں جلوس پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی نے محرم الحرام میں جلوس پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اتحاد ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم شعیب درہ آدم خیل میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر تھا، گرفتار ملزم کے سرپر 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم نے خیبر ایجنسی میں کوئلے کی کان کے 16 مزدوروں کو اغوا کرکے قتل کیا تھا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم سے کلاشنکوف، دستی بم، بارودی مواد اور آئی ای ڈی برآمد ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم اغوا برائے تاوان اور فوجی قافلوں پر حملے میں ملوث ہے، ملزم کا بیٹا ذکا اللہ فوج سے مقابلےمیں مارا جاچکا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم محرم الحرام میں جلوس پرخودکش حملہ کراناچاہتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker