پاکستانتازہ ترین

عمران کی دوبارہ گرفتاری، روبکار جاری ہونےکے بعد جیل سےقانونی طور پر رہائی لازمی قرار

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نئےکیس میں گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد ان کی جیل سے رہائی ممکن نہیں۔

خیال رہےکہ اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے اور ان کی روبکار بھی جاری کی ہے۔

ذرائع کے مطابق روبکار جاری ہونےکے بعد جیل سے قانونی طور پر رہائی لازمی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے دوبارہ گرفتاری کے ابتدائی قانونی تقاضے پورے کرلیے ہیں اور فیصلہ کیا ہےکہ جیل رول کے مطابق رہائی کے ساتھ ہی دوبارہ گرفتار کیا جائےگا۔

جیل کے دونوں داخلی دروازوں پر پولیس کی بھاری نفری اور پی ٹی آئی کارکن موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker