پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا: بجلی 15 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی قرارداد منظور

کے پی اسمبلی نے صوبے میں بجلی 15 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجلی ٹیرف سے متعلق قرارداد حکومتی رکن فضل الہٰی نے پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 2 روپے کی لاگت سے بننے والی بجلی عوام پر 70 سے 80 روپے فی یونٹ فروخت کی جاتی ہے. وفاق صوبے کے عوام کو بجلی 10 سے 15 روپے فی یونٹ فراہم کر کے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آئین و قانون کے تحت صوبے کی پیداوار پر پہلا حق صوبے کا ہے۔ بجلی کی قیمت اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی قرارداد کے دوران ایوان میں بجلی چلی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker