پاکستانتازہ ترین

گوجرانوالا: بجلی کے بل پر جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

گوجرانوالا میں بجلی کے بل پر ہونے والے جھگڑے میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گوجرانوالا کے علاقے پرنس روڈ میں پیش آیا جہاں بجلی کے بل کے پیسوں پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا، ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے اور ایک ہی مکان میں رہتے تھے،گھر کا بجلی کابل 10 ہزار 500 روپے آیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker