پاکستانتازہ ترین

کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام

کراچی میں شاہین کمپلیکس، آئی آئی چندریگر روڈ، گورنر ہاؤس اور پریس کلب کے اطراف شدید ٹریفک جام سے شہری پریشان ہوگئے۔

کئی ایمبولینس اور گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی ہیں، سخت گرمی میں ٹریفک جام میں پھنسے شہری پریشان ہیں۔کئی گاڑیوں کا پیٹرول ختم ہوگیا ہے اور شہری اپنی سواریوں کو دھکا لگانے پر مجبور ہیں۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ، دین محمد وفائی روڈ اور سرور شہید روڈ بند ہونے کی وجہ سے ان مقامات پر ٹریفک کی روانی آہستہ ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق یہ سڑکیں بوجہ سکیورٹی بند ہیں۔

دوسری جانب نیٹی جیٹی پل (جناح برج) سے پی آئی ڈی سی جانے والی ایم ٹی خان روڈ کو بھی سلطان آباد پر بند کرکے ٹریفک کو مائی کلاچی روڈ سے بوٹ بیسن کی طرف بھیجا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker