پاکستانتازہ ترین

9 مئی کے ملزمان کو ریلیف مل رہا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور، پنجاب کی سینئر وزیر اور ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو ریلیف مل رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر 9 مئی کے ذمہ داروں پر پاکستان کا آئین اور قانون لاگو نہیں ہوتا تو پھر کن پر ہوتا ہے، عمران خان نے یہ اعتراف کرلیا ہے کہ میں بھی ڈیجیٹل دہشت گرد ہوں۔

سینئر ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی ٹولہ ریاست کو مانتا ہی نہیں اس لیے ریاستی اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں، ملکی سیاست کو اس گند سے صاف کرنا پڑے گا، اعلیٰ عدلیہ سے میں یہ گزارش کرتی ہوں کہ آپ کو مجرم کو سزا دینا پڑے گی ورنہ کل دہشت گردوں کو بھی سرٹیفکیٹ دینا پڑے گا۔

مریم اورنگزیب کا یہ کہنا تھا کہ عمران خان نے اعتراف کیا کہ 9 مئی کی کال میں نے دی تھی، اس کے ثبوت عوام نے ٹی وی اسکرین پر دیکھے۔

یہ انتشاری ٹولہ ملک میں جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کررہا ہے، اسی کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہورہا ہے، اب وقت آچکا ہے کہ اس انتشاری ٹولے کو سزا دی جائے کیونکہ یہ مسئلہ اب سیاسی نہیں رہا ریاستی مسئلہ ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker