پاکستانتازہ ترینعلاقائی

شمالی وزیرستان آپریشن، شدید فائرنگ کےتبادلےمیں اہم دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کی پریس کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکیساتھ شدید فائرنگ کےتبادلےمیں دہشتگردرزاق ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کی پریس ریلیز کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورس نےخفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا ،سیکیورٹی فورسزکےساتھ شدید فائرنگ کےتبادلےمیں دہشتگردرزاق ہلاک ہوگیا۔

ہلاک دہشتگردرزاق دہشتگردکمانڈرگل بہادرکاقریبی ساتھی تھا،رزاق 6 جنوری 2023 ء کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھاہلاک دہشتگردشمالی وزیرستان میں خودکش حملےسمیت متعددکارروائیوں میں بھی ملوث تھا۔

آ ئی ایس پی آر کے مطابق مارچ 2024ءمیں اس خودکش حملےکے نتیجے میں7بہادر سپاہیوں کی شہادت ہوئی تھی،علاقےمیں کسی دوسرےدہشتگردکوختم کرنےکیلئےسینی ٹائزیشن آپریشن جاری کیا گیا،سیکیورٹی فورسزملک سےدہشت گردی ختم کرنےکیلئے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker