پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد، ڈکیتی کی واردات، ملزمان شہری سے 48 لاکھ لوٹ کر فرار

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین تھری میں ڈکیتی کی واردات، مسلح ملزمان 48 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق سیکٹر آئی ٹین تھری میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے گھات لگا کر ڈکیتی کی واردات کی۔ ملزمان اسلح کی نوک پر 48 لاکھ روپے نقدی اور چیک چھین کر فرار ہوگئے۔

واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں ملزمان کو یکدم موٹر سائیکل سامنے کھڑی کر کے شہری کی گاڑی کو روکتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاحال تھانہ سبزی منڈی کی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker