پاکستانتازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: یکم اگست سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 3 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے11 پیسے فی لٹر تک کمی متوقع ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ عالمی سطح پر خام تیل سستا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا حکومت کو بھجوائے گی، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے دو مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker