پاکستانتازہ ترین

لاہور: ڈاکو جرمن سیاح سے مہنگا کیمرہ،موبائل اور پانچ لاکھ لے اڑے ، جرمن سیاح آبدیدہ

لاہور میں دو ڈاکووں نے ایئرپورٹ کے قریب 27 سالہ جرمن سیاح برگ فلورائن کو لوٹ لیا ۔

جرمن سیاح برگ فلورائن سائیکل پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کے بعد باغوں کے شہر لاہور پہنچا تو ایئرپورٹ کے قریب کیمپ لگالیا، اسی دوران دو بے رحم ڈاکوؤں نے اسے گھیر لیا اور موبائل، نقدی اور پانچ لاکھ روپے مالیت کا کیمرہ چھین کر فرار ہوگئے ۔

لٹنے والے سیاح کا الزام ہے کہ ڈولفن کو مدد کیلئے کہا تو انہوں نے ڈالرز مانگ لیے ۔

برگ فلورائن لٹنے کے بعد سائیکل پر سوار ہوکر روانہ ہوا تو کچھ دور جا کر بیہوش ہو کر گر گیا ، وہاں موجود نوجوانوں نے اسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد شہریوں نے جرمن سیاح کو اسپتال کے قریب واقع فلیٹ میں منتقل کردیا۔

پولیس نے اندراج مقدمہ کیلئے برگ فلورائن کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker