پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی

اسلام آباد کے ایک نجی بینک میں مسلح ڈاکو عملے کو یرغمال بنانے کے بعد ایک کروڑ سے زیادہ کی نقدی چھین کرفرار ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بینک ڈکیتی کی واردات تھانہ ہمک کی حدود میں واقع چک موہڑہ نگیال کے نجی بینک میں گزشتہ روز پیش آئی۔

رپورٹ کے مطابق 5 سے6 مسلح ڈاکوؤں نے سلحے کے زور پر بینک کے عملے کو یرغمال بنایا اور ایک کروڑ سے زیادہ کی نقدی چھین کرفرارہوگئے۔

تھانہ ہمک پولیس نے بینک منیجر کی تحریری درخواست پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

رورل زون میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے رائبری ڈکیتی یونٹ بھی موجود ہے لیکن تاحال تھانہ ہمک اور رائبری ڈکیتی یونٹ مبینہ طور پر ڈاکوؤں کی تلاش کرنے میں ناکام نظر آ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker