پاکستانتازہ ترین

پاکستانی اپنے ہیرو ارشد ندیم کے پرتپاک استقبال کیلئے بیتاب

پیرس اولمپکس میں ریکارڈ قائم کرنے والے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج رات وطن واپس لوٹیں گے۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر ملک بھر میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں اور پاکستانی اپنے ہیرو کے پر تپاک استقبال کیلئے بیتاب ہیں۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج رات ایک بجے براستہ استنبول لاہور ائیر پورٹ پہنچیں گے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے علاوہ حکومتی افراد بھی ارشد ندیم کا استقبال کریں گے۔

خیال رہے کہ ارشد ندیم نے جیولین کے مقابلے میں 92 اعشاریہ 97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی تھی، پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اکیلے شخص نے ملک کے لیے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر جہاں پوری قوم نہال ہے وہیں انہیں ان پر انعامات کی بارش بھی ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker