پاکستانتازہ ترین

اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر پنجاب کے تین ڈی ایس پیز معطل

انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پنجاب پولیس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور ملزمان سے سازباز کرنے پر 3 ڈی ایس پیز کو معطل کردیا ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ساہیوال محمد شہباز گل ، ایس ڈی پی او صدر جھنگ محمد اسلم، اور ایس ڈی پی او بارگاہ ننکانہ صاحب سلیم حیدرشاہ کومعطل کیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی سلیم حیدرشاہ کو مختلف کیسز میں ملزمان کو فائدہ اور جھوٹی ایف آئی آر دینے پر جبکہ ڈی ایس پی محمد اسلم کو دو بے گناہ افراد کوایف آئی آرمیں ناجائز طور پر نامزد کرنے، غلط ڈیٹینشن آرڈر جاری کرانے اور ڈی ایس پی شہباز گل کو قبضہ مافیا کے ساتھ سازبازکی پاداش میں معطل کیا گیا ہے۔

افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker