پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں باجوں کی فروخت پر پابندی عائد، اسٹالز سے قبضے میں لینے کا حکم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جشن آزادی کے سلسلے میں لگنے والے اسٹالر پر باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اسٹالز پر بکنے والے باجے قبضے میں لینے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اسٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے، باجوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ اسٹال مالکان اپنے پاس باجوں کی فروخت بند کریں، باجے کا استعمال یا بیچنے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے درخواست کی کہ باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker