پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی جلسہ منسوخی کے فیصلے سے لاعلم، اپوزیشن اتحاد بھی ناراض

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کورکمیٹی جلسہ منسوخی کے فیصلے سے لاعلم نکلی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کورکمیٹی ممبران نے جلسہ منسوخی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جب کہ سیاسی کمیٹی کے ارکان نے بھی جلسہ منسوخی کے اعلان اور فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہےکہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہ ہوئی، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت اور جماعتیں جلسے میں شرکت کے لیے تیار تھیں جب کہ اپوزیشن الائنس کی جماعتوں کو آگاہ کیے گئے بغیر جلسہ منسوخی کا اعلان کیا گیا۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں اور قیادت کو میڈیا کے ذریعے جلسہ منسوخی کی اطلاع ملی، جلسےکی وجہ سے ایم ڈبلیو ایم سربراہ علامہ ناصر عباس ملک سے باہر نہ جا سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جماعتوں نے جلسہ منسوخی پرپی ٹی آئی سے سخت مؤقف رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker